Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / حملہ آوروں کے خلاف کیس سے دستبرداری ۔ عبدالرشید

حملہ آوروں کے خلاف کیس سے دستبرداری ۔ عبدالرشید

سرینگر۔/22اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ازاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید نے آج بتایا کہ انہوں نے 5افراد کے خلاف کیس سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جنہوں نے دہلی میں ان کے چہرہ پر سیاہی پوت دی تھی کیونکہ انہیں ( رشید ) انصاف کی امید نہیں ہے اور یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کس قدر صبر و تحمل کا مادہ رکھتے ہیں ۔ آزاد ایم ایل اے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیس سے کیوں دستبرداری اختیار کرلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ در اصل مجھے انصاف کی توقع نہیں ہے کیونکہ ملزمین کے ساتھ سرکاری مہمان جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور پولیس اس وقت وہاں موجود تھی جب ان پر سیاہی پھینک دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سرینگر میں بیف پارٹی منعقد کرنے کے خلاف دہلی کے پریس کلب میں عبدالرشید پر بعض افراد نے کالک پوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی دوچار غنڈوں کے خلاف نہیں بلکہ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کے خلاف ہے۔

TOPPOPULARRECENT