Monday , November 20 2017
Home / دنیا / حملہ کے بعد افغانستان میں مہلوکین کا سوگ

حملہ کے بعد افغانستان میں مہلوکین کا سوگ

کابل ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کابل آج سوگ میں ڈوب گیا جب کہ 15سال میں پہلی مہلک ترین حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے 80افراد ہلاک اور سینکڑوں معذور ہوگئے ۔ اس طرح اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ دولت اسلامیہ اپنے قدم افغانستان میں جمانے کیلئے کوشش کررہا ہے ۔ صدر افغانستان اشرف غنی نے قومی سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے تیقن دیا کہ وہ اس جرم کے مرتکبین کو سخت ترین سزا دلوائیں گے اور چہیتے افغان عوام کے خون کا انتقام لیں گے ۔ زخمی ہونے والے افراد کو مختلف دواخانوں میں شریک کردیا گیاہے ۔ تاہم دواخانوں میں خون کی قلت ہے ۔ چنانچہ سماجی میڈیا پر خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ حکومت افغانستان نے دولت اسلامیہ کارکنوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT