Monday , December 18 2017
Home / دنیا / حملے میں کئی بحرینی ملازمین پولیس زخمی :وزارت داخلہ

حملے میں کئی بحرینی ملازمین پولیس زخمی :وزارت داخلہ

پناما ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی ملازمین پولیس آج بس پر جس میں وہ سوار تھے دہشت گرد حملے میں زخمی ہوگئے ۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کارروائی کا نشانہ خلیفہ بن سلمان شاہراہ پر پولیس بس تھی جو دارالحکومت مناما سے گزرہی تھی ۔ وزارت کے ٹوئٹر پیام میں کہا گیا ہے کہ کئی ملازمین پولیس زخمی ہوگئے ۔ متعلقہ کارروائیاں جاری ہیں ۔ بیان میں مزید تفصیلات یا زخمی ملازمین پولیس کی تعداد کا انکشاف نہیں کیا گیا ۔ حملے کی نوعیت اور حملہ آواروں کے بارے میں بھی کوئی خبر نہیں دی گئی ۔ حکومت نے حملہ آواروں کے بارے میں کوئی خیال بھی ظاہر نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT