Tuesday , November 13 2018
Home / کھیل کی خبریں / حنا سدھو کو نشانہ بازی میں گولڈ میڈل،نارنگ سے مایوسی

حنا سدھو کو نشانہ بازی میں گولڈ میڈل،نارنگ سے مایوسی

گولڈ کوسٹ۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی نشانے باز حنا سدھو نے منگل کو یہاں 21 ویں کامن ویلتھ گیمس میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل نشانے بازی مقابلے میں دولت مشترکہ کھیلوں میں ریکارڈ بنانے کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔28 سالہ حنا کے لئے یہ گولڈ کوسٹ کھیلوں میں دوسرا میڈل ہے ۔ اس سے ایک دن قبل انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سلور میڈل جیتا تھا۔ حنا کا دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ چوتھا میڈل بھی ہے ۔ہندوستانی نشانے باز نے فائنل میں دولت مشترکہ کھیلوں کا ریکاڑ بناتے ہوئے 38 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ وہ آسٹریلیا کی ایلینا گالیابووچ سے ،جنہوں نے 35 پوائنٹ کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا ، تین پوائنٹ آگے ہیں۔ ملیشیا کی عالیہ سجانا اجاہی نے 26 پوائنٹ کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ اپنے شوہر رونق پنڈت سے کوچنگ لے رہیں حنا کی فائنل میں شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور وہ آسٹریلیائی کھلاڑی سے پانچویں سیریز سے پہلے تک پیچھے تھیں۔ لیکن حنا نے واپسی کرتے ہوئے پانچویں اور چھٹی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ پھر انہوں نے فائنل سیریز میں گالیا بووچ پر دو پوائنٹ کی برتری سے شروعات کی اور چار پوائنٹ لینے کے ساتھ گولڈ میڈل یقینی بنالیا۔فائنل میں دیگر ہندوستانی کھلاڑی اور2010 دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی انو سنگھ چھٹی سیریز میں ہی باہر ہوگئیں اور کل آٹھ فائنلسٹوں میں 15 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں۔حالانکہ مردوں میں اولمپک میڈل جیتنے والے گگن نارنگ اور چین سنگھ کا 50 میٹر رائفل پرون مقابلے کے فائنل میں مایوس کن کارکردگی رہی۔ آٹھ مردوں کے فائنل میں چین 204.8 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ گگن 142.3 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں مقام پر رہے ۔ویلس کے ڈیوڈ فیلپس نے دولت مشترکہ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 248.8 پوائنٹ کے ساتھ گولڈ ، اسکاٹ لینڈ کے نیل اسٹیرٹن نے 247.1 پوائنٹس کے ساتھ سلور اور انگلینڈ کے کینتھ پار نے 226.6 پوائنٹ کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT