Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / حوالہ ریاکٹ بے نقاب، ایک کروڑ90 لاکھ روپئے ضبط

حوالہ ریاکٹ بے نقاب، ایک کروڑ90 لاکھ روپئے ضبط

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی کمشنر ٹاسک فورس نے حوالہ کے کاروبار میں ملوث 6 رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپئے اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ اس سلسلہ میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کوآرڈینیشن) مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گجرا

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی کمشنر ٹاسک فورس نے حوالہ کے کاروبار میں ملوث 6 رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپئے اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ اس سلسلہ میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کوآرڈینیشن) مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گجرات سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ پٹیل جتیندر کمار کانجی بائی عرف جتو بائی کو سنٹرل پارک ہوٹل واقع حیدر گوڑہ کے قریب اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ بھاری حوالہ کی رقم منتقل کررہا تھا۔ مسٹر انجنی کمار نے بتایا کہ جتو بائی کو ٹاسک فورس نے حراست میں لیکر بھاری رقم اس کے قبضہ میں موجود ہونے کے متعلق تفتیش کی جس میں یہ انکشاف کیا کہ اس کا تعلق گجرات کے ضلع پنچور سے ہے اور وہ پیشہ سے حوالہ ایجنٹ ہے۔ تفتیش میں حوالہ ایجنٹ نے مزید بتایا کہ وہ حوالہ راکٹ کے سرغنہ وجئے بائی کی ہدایت پر کئی نامعلوم افراد سے بھاری رقومات حاصل کرکے انہیں مخصوص افراد کے حوالے کیا کرتا تھا اور رقم کی حوالگی کیلئے وہ 10 روپئے کے نوٹ کا نمبر کوڈ کی طرح استعمال کیا کرتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جتو بائی کے علاوہ ٹاسک فورس نے اس کے ساتھیوں پٹیل نریندرا، پٹیل دنیش، پٹیل الکیش کے علاوہ محمد رفیع اور بہادر پورہ کے روڈی شیٹر عمران الدین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ مذکورہ حوالہ ایجنٹس کے قبضہ سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپئے کے علاوہ ایک کار، 6 موبائیل فونس برآمد کرتے ہوئے انہیں نارائن گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT