Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / حوثیوں نے مزاحمت کے بغیر ہتھیار ڈال دیئے

حوثیوں نے مزاحمت کے بغیر ہتھیار ڈال دیئے

صنعاء 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں محاذ جنگ پر صورت حال تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے۔ مقامی صحافتی ذرائع کے مطابق صنعاء میں حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام باغیوں کے کئی سرکردہ لیڈروں کے ہمراہ کسی نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب آئینی حکومت کی بحالی کے لیے برسرپیکار فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے صنعاء کی جانب بھی پیش قدمی شروع کی ہے۔ادھر یمن کے وزیر داخلہ میجر جنرل عبدہ الخذیفی نے کہا ہے کہ اب گورنری میں حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا نے ایک معاہدے کے تحت علاقہ خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی اگلے گیارہ گھنٹے کے اندر اندر تمام محاذ  چھوڑ دیں گے۔درایں اثنا ء یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں جاری بغاوت کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کے خلاف نہیں تاہم سیاسی بات چیت کا کوئی بھی حل آئینی حکومت کی بحالی پرختم ہونا چاہیے۔

TOPPOPULARRECENT