Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / حوثیوں کا جازان پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ

حوثیوں کا جازان پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ

صنعائ۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ایک نیا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔خبر رساں ایجنسی ’اسپا ‘کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی تائید کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ کل یمن کے صوبے صعدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا جو کہ جازان کی سمت جا رہا تھا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ میزائل دانستہ طور پر گنجان آباد علاقے کی جانب داغا گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کرنل ترکی المالکی نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT