Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / حوثی فوج کے راکٹ حملے میں چھ شہری ہلاک

حوثی فوج کے راکٹ حملے میں چھ شہری ہلاک

قاہرہ ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی مشرقی شہر تائیز میں یمنی حوثی فوج اور اس کی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے راکٹ حملے میں کم از کم چھ شہری مارے گئے ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ کاتیوشا راکٹ کے اس حملے میں مارے گئے شہریوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت والی فوج اور حوثی جنگجوؤں کے قبضے والے علاقے کی جانب سے داغے گئے تھے .انہوں نے بتایا کہ رمضان کے مہینے سے پہلے کئے گئے اس حملے میں چھ افراد ہلاک اور 18 افراد دیگرزخمی ہو گئے . بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت میں انسانی حقوق کے اعجاز الدین الاصباحی نے واقعہ میں مارے گئے شہریوں کی تعداد نو بتائی اور کہا کہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT