Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / حوثی وفد کو اشتہاری مجرم قرار دینے کا مطالبہ

حوثی وفد کو اشتہاری مجرم قرار دینے کا مطالبہ

صنعا ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لیے آئے حوثی وفد اور علی صالح کے حامیوں کو انسانی حقوق کی پامالی کی پاداش میں ’’عالمی اشتہاری مجرم‘‘ قرار دے کر انہیں گرفتار کریں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقو

صنعا ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لیے آئے حوثی وفد اور علی صالح کے حامیوں کو انسانی حقوق کی پامالی کی پاداش میں ’’عالمی اشتہاری مجرم‘‘ قرار دے کر انہیں گرفتار کریں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقوق کی غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سابق صدر علی صالح اور شیعہ مسلک کے حوثی باغی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ انسانی حقوق گروپوں نے علی صالح اور حوثی سربراہ عبدالملک کو ان میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT