حوض میں گرکر معصوم لڑکی فوت

ویملواڑہ ۔ /13 اپریل ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پانی کے حوض میں گرکر ایک معصوم لڑکی فوت ہونے کا واقعہ و یملواڑیہ میں پیش آیا ۔گھر والوں کے تفصیل کے بموجب ویملواڑہ کے بائی پاس سڑک کے مونوروکاپوں سنگم کے قریب میں رہنے والے بملی راوی ۔ لاوینا کو دو لڑکے اور ایک لڑکی سائی چرن ، شیوا چرن اور 3 سالہ لڑکی ہرشیتا ہے ۔ شام کے وقت ہرشیتا گھر کے سامنے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کافی دیر سے بچی نظر نہیں آئی دیکھنے پر ماں باپ نے آس پاس گھروں میں پوچھ تاچھ کرنے پر بچی کہیں بھی نہیں ملی ۔ مکان کے بازو ہی نئے تعمیر ہوئے حوض میں دیکھنے پر پرشیتا فوت ہوکر تھی ۔ بعد ازاں نعش کو نکالا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT