Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی یکسوئی سے دلچسپی نہیں

حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی یکسوئی سے دلچسپی نہیں

چتور۔/22جنوری، ( آئی این این ) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے ضلع چتور کے کوتہ پلی مٹا میں سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب کی اجازت کو مسترد کئے جانے پر آج سخت اعتراض کیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی نظام غلط ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ کانگریس اور تلگودیشم کے قائدین خود غرضی پر مبنی محرکات کو کامیاب

چتور۔/22جنوری، ( آئی این این ) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے ضلع چتور کے کوتہ پلی مٹا میں سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی تنصیب کی اجازت کو مسترد کئے جانے پر آج سخت اعتراض کیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی نظام غلط ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ کانگریس اور تلگودیشم کے قائدین خود غرضی پر مبنی محرکات کو کامیاب بنانے کیلئے تقسیم اور پھوٹ کی سیاست پر عمل پیرا ہیں شاذ و نادر ہی وہ عوامی جذبات کا کوئی احترام کیا کرتے ہیں۔

وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج یہاں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ وائی ایس آر ہی تھے جنہوں نے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ کے ذریعہ کانگریس کو برسر اقتدار لایا تھا لیکن اسی کانگریس کی حکومت نے اپنے مہربان کا مجسمہ نصب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جو انتہائی شرمناک اقدام ہے۔ ان ( وائی ایس آر ) کی موت کے بعد سیاسی معیار و اقدار بری طرح انحطاط پذیر ہوئے ہیں اور اس کے لئے حکومت ذمہ دار ہے کیونکہ حکمرانوں کو عوام اور ان کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘‘ مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ یہ انتہائی بدبختی کی بات ہے کہ حکومت اپنے لیڈر کے مجسمہ کی تنصیب کیلئے 3گز زمین دینے کے لئے گذشتہ چار سال سے انکار کررہی ہے جو انتقامی سیاست کی کھلی مثال ہے۔

TOPPOPULARRECENT