Saturday , December 15 2018

حکمرانی کی آزادی پر مسئلہ کشمیر کی یکسوئی ممکن : شرد یادو

جموں۔19اپریل( سیاست ڈاٹ کام) اگرچیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید کو حکومت چلانے کی کھلی آزادی دے دی جائے تو وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کرسکتے ہیں ۔ صدر جنتا دل ( یو) شرد یادو نے اُن کے جنتادل کے سابق ساتھی مفتی محمد سعید کے ساتھ لنچ پر ملاقات کے دوران آج کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مفتی محمد سعید حکمرانی آزادی حاصل ہونے پر دیرینہ مسئلہ

جموں۔19اپریل( سیاست ڈاٹ کام) اگرچیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید کو حکومت چلانے کی کھلی آزادی دے دی جائے تو وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کرسکتے ہیں ۔ صدر جنتا دل ( یو) شرد یادو نے اُن کے جنتادل کے سابق ساتھی مفتی محمد سعید کے ساتھ لنچ پر ملاقات کے دوران آج کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مفتی محمد سعید حکمرانی آزادی حاصل ہونے پر دیرینہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی قائد قوم پرست ہیں جو اس ملک کے باشندے ہیں ۔ انہوں نے یہیں زندگی گذاری ہے اور اس کیلئے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفتی سعید سے طویل عرصہ سے واقف ہیں ‘ وہ ایک قابل شخص ہیں اور انہیں اعتماد ہے کہ انہیں اگر کام کرنے کی آزادی دی جائے تو وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرسکتے ہیں ۔ شرد یادو کل مفتی سعید کی دعوت پر بذریعہ طیارہ نئی دہلی سے جموں پہنچے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران سیاست پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT