Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / حکمران اناڈی ایم کے کا مستقبل غیر یقینی

حکمران اناڈی ایم کے کا مستقبل غیر یقینی

جیہ للیتا کے بااعتماد رفیق پنیر سیلوم کو مشکلات
چینائی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیہ للیتا کے باعتماد رفیق اور پکے وفاداری او پی سیلوم جنہوں نے چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے تیسری مرتبہ حلف لیا ہے ۔ پارٹی کو متحد رکھنے کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے ۔ جبکہ پارٹی کے کرشماتی لیڈر کے بغیر وہ اپنی بقاء کی کوشش میں ہے ۔ چائے فروش سے سیاستداں بننے والے 65 سالہ پنیرسیلوم  جو کہ او پی ایس سے مقبول ہیں آنجہانی جیہ للیتا کی مشکل ’’گھڑیوں‘‘ کے ساتھی ہیں اور کرپشن کیس میں انہیں سزاء دیئے جانے کے بعد سیلوم نے ریاست کی قیادت کی تھی ۔ مغموم پنیرسیلوم جن کی داڑھی بے ترتیب تھی راج بھون میں آج صبح 11.15 بجے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے انہیں چیف منسٹر کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلوائے ۔ اس موقعہ پر سارا ماحول سوگوار تھا ۔ جبکہ انہوں نے اپنے جیب میں جیہ للیتا کی تصویر رکھ کر یہ حلف اٹھایا ۔ پنیرو سیلم نے حلف برداری سے قبل جذباتی ہوگئے ۔ جیہ للیتیا کی یاد میں اشکبار ہوگئے جبکہ وہ ایک لیفٹننٹ کی طرح کمانڈر (جیہ للیتا) کے احکامات کی تعمیل کرنے اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تال میل قائم کرکے ایک تجربہ کار لیڈر اور ٹیم کھلاڑی کی طرح کام کرتے ۔ قائدانہ صلاحیتوں کی بنا انہیں 2 مرتبہ کارگذار چیف منسٹر (ستمبر 2011 ء اور ستمبر 2014 ء) بنایا گیا ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آغاز ایک چائے خانہ سے کیا جسے اب بھی ان کے افراد خاندان چلاتے ہیں ۔ انہیں پہلی مرتبہ اسمبلی میں کامیابی پر 2001 ء میں وزیر بنایا گیا جنہوں نے بہتر کارکردگی اور وفاداری کے ذریعہ جیہ للیتا کا اعتماد حاصل کرلیا ۔ جبکہ 2011 ء میں انہیں وزیر فینانس کا کلیدی قلمدان تفویض کیا ۔ ان کی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں میں مقبول ہیں ۔ جاریہ سال اکٹوبر میں جیہ للیتا کو اپولو ہاسپٹل میں شریک کروانے کے بعد انہیں چیف منسٹر کے تمام قلمدان بشمول ہوم اور پولیس حوالے کردیئے گئے ۔

جیہ للیتا کو رجنی کانت اور
امیتابھ بچن کا خراج
چنئی،6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) تمل فلموں کے سپراسٹار اور بے حد مشہورو مقبول اداکار رجنی کانت نے محترمہ جے للیتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ریاست ہی نہیں بلکہ نے بھی ایک بہادر بیٹی کھوئی ہے ۔اداکار رجنی کانت کی رہائش گاہ بھی پوز گارڈن علاقے میں واقع محترمہ جے للیتا کی رہائش گاہ کے نزدیک ہی ہے ۔انہوں نے انہیں ملک کی بہادر بیٹی بتاتے ہوئے کہا،”میں خدا سے ان کی روح کی تسکین کے لئے دعا کرتا ہوں۔”بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ محترمہ جے للیتا کے انتقال سے بے حد دکھی ہیں۔وہ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول رہنما بھی تھیں۔وہ ایک جرات مند خاتون بھی تھیں۔خدا ان کی روح کو تسکین پہنچائے ۔”

TOPPOPULARRECENT