Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکمراں جماعت کے قائدین نامزد عہدوں کے منتظر

حکمراں جماعت کے قائدین نامزد عہدوں کے منتظر

چیف منسٹر کی یقین دہانی کے باوجود قائدین میں مایوسی
نظام آباد:5؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)برسراقتدار جماعت کے قائدین نامزد عہدوں کے حصول کے منتظر ہیں۔ تلنگانہ تحریک کے دوران سرگرم قائدین کو عام انتخابات کے موقع پر چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے نامزد عہدہ فراہم کرنے کا تیقن دیا اور حکومت کے قیام کے 18ماہ ہونے کے باوجود بھی ابھی تک نامزد عہدوں کے خواہشمند قائدین کو ابھی بھی کوئی بھی عہدہ حاصل نہیں ہوا ہے۔ ریاستی سطح کے کارپوریشن، ضلع سطح کے عہدہ زرعی مارکٹ کمیٹیاں، زرعی مارکٹ کمیٹی صدر کی حیثیت سے نامزد کرنے کا کئی قائدین کو تیقن دیا گیا تھا۔ گذشتہ سال ستمبر میں دسہرہ کے بعد نامزد عہدوں کی بھرتی عمل میں لانے کا چیف منسٹر نے تیقن دیا تھالیکن ورنگل ضمنی انتخابات کے اعلامیہ کے جاری کے بعد دعویداروں کو مسلسل مایوس ہونا پڑرہا ہے۔ ورنگل ضمنی انتخابات کے بعد مقامی ادارہ جات کے ایم ایل سی کا اعلامیہ جاری کیا گیا اور اس کے بعد گریٹر میونسپل کارپوریشن اس طرح ایک کے بعد ایک انتخابات کا اعلامیہ جاری کیا جارہا ہے اور میدک ضلع کے نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات کا اعلامیہ جاری کیا گیااور 13 ؍ فروری کو انتخابی عمل مکمل ہورہا ہے اور 20؍ فروری سے نامزد عہدوں کی بھرتی کیلئے سرگرمیاں شروع ہوجائے گی ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے اپنے کابینہ کے اراکین سے بات چیت کے دوران اس بات کا اشارہ دیا ہے انہیں پارٹی کے صدور اور دیگر اعلیٰ قائدین کی رائے بھی نامزدگی سے قبل حاصل کی جائے گی۔ دعویداروں کی فہرست بھی طلب کی جارہی ہے اور انٹلیجنس کے عہدیدار بھی دعویداروں کے بارے میں تحقیقات کرنے کی اطلاع ہے۔ 2014ء میں عام انتخابات کے موقع پر جن افراد کو ٹکٹ حاصل نہیں ہوا تھا ایسے تمام افراد کو نامزد عہدوں پر بھرتی کرنے اور اراکین اسمبلی کو بھی کارپوریشن کے چیرمین کی حیثیت سے نامزد کئے جانے کی اطلاع ہے نظام آباد اربن اور رورل، آرمور، جکل، یلاریڈی کے اراکین اسمبلی کارپوریشن صدور کی حیثیت سے عہدہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی کو مشن بھگیرتا( واٹر گرڈ) چیرمین کی حیثیت سے نامزد کرنے کا قطعی فیصلہ کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی میں ابتداء سے کام کرنے والے قائدین کو کوئی نہ کوئی کارپوریشن کے ڈائریکٹر، زرعی مارکٹ کمیٹی صدرکے عہدوں پر بھرتی کئے جانے کی اطلاع ہے۔ نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین جن میں قابل ذکر اے ایس پوشٹی، ایگا گنگاریڈی، سریندرریڈی کارپوریشن کے عہدہ کے حصول میں مصروف ہے۔ ضلع میں اب تک 12 زرعی مارکٹ کمیٹیاں کی حال ہی میں حکومت نے 17 مارکٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا۔ 5 نئی مارکٹ کمیٹیوں کی قیام عمل میں لاتے ہوئے اہم قائدین کو عہدہ فراہم کرنے کیلئے غور کیا جارہا ہے اور یہ سارا معاملہ نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات کے اختتام کے بعد ہی شروع ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT