Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / حکمراں دبئی کے بڑے فرزند کا انتقال

حکمراں دبئی کے بڑے فرزند کا انتقال

الشیخ راشد بن محمد کی وفات پر تین روزہ سوگ، پرچم سرنگوں رہے گا
دبئی۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بڑے صاحبزادے الشیخ راشد بن محمدبن راشد آل مکتوم کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 34 برس تھی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق حاکم دبئی کے دیوان نے ایک تعزیتی اعلان میں راشد بن محمد کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کی تدفین بر دبئی کے ام ھریر قبرستان میں عمل میں آئی۔الشیخ راشد بن محمد کے انتقال پر دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوگ کے ایام میں متحدہ عرب امارات کے پرچم سرنگوں رہیں گے۔ الشیخ راشد مایہ ناز گھوڑ سوار تھے اور انہیں نادر نسل کے گھوڑے پالنے کا بہت زیادہ شوق تھا۔ وہ زعیبل میں ایک بڑے اصطبل کے مالک تھے جہاں انہوں نے نادر نسل کے کئی گھوڑے پال رکھے تھے۔

TOPPOPULARRECENT