Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / حکومتِ کرناٹک کو کرپشن پر برطرف کرکے دکھائیں

حکومتِ کرناٹک کو کرپشن پر برطرف کرکے دکھائیں

مرکز ی وزراء کے الزام پر مودی حکومت کو کانگریس کا چیلنج
بنگلورو ۔ 6 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ کرناٹک میں پارٹی کی حکومت کو برطرف کریں یا بدعنوان لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرکے دکھائیں یا پھر اس کے خلاف اپنے الزامات پر غیرمشروط معذرت خواہی پیش کریں۔ کانگریس نے اتوار کو یہاں منعقدہ عام ریلی میں سدارامیا حکومت پر مودی کے لفظی حملوں پر ردعمل ظاہر کیا۔ وزیراعظم نے کرناٹک کی کانگریس حکومت کو کرپشن میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اسے 10 فیصد کمیشن والی حکومت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے زوال کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ کرناٹک کی کانگریس یونٹ نے کہاکہ مودی نے سدارامیا حکومت کو 10فیصد کمیشن والی حکومت قرار دیا اور مرکزی وزیر سدانند گوڑ نے اسے 30فیصد کمیشن والی ریاست کہا ہے ۔ کانگریس ترجمان وی ایس اُوگرپا نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ جب آپ کے پاس ریاست میں کرپشن کے تعلق سے معلومات دستیاب ہیں تو دستور کے آرٹیکل 356 کے ذریعہ ریاستی حکومت کو برطرف کیوں نہیں کردیتے ؟ اور بدعنوان لوگوں کے خلاف فوجداری کیس شروع کیوں نہیں کرتے ؟

TOPPOPULARRECENT