Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / حکومت آزادی صحافت کے تحفظ کی پابند عہد : جاوڈیکر

حکومت آزادی صحافت کے تحفظ کی پابند عہد : جاوڈیکر

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صحافتی کی آزادی کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے حکومت نے آج میڈیا میں کوئی بھی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا لیکن وہ چاہتی ہیکہ جمہوریت کے اس چوتھے ستون کی جوابدہی اور ذمہ داری کی برقراری کیلئے ’’سیلف میکانزم‘‘ کو بہتر بنایا جائے۔ وزیراطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا کی آزادی کے بارے میں راجیہ سبھا میں ارکان کی ظاہر کردہ فکرمندی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافتی آزادی کو محفوظ رکھنے کی پابند عہد ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ کوئی آزادی، ذمہ داری کے بغیر نہیں آتی اور کہا کہ میڈیا کے امور کی نگرانی ازخود ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لفظ ’ریگولیشن‘ پسند نہیں بلکہ ایسے معاملوں میں سیلف میکانزم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیلف ریگولیٹری میکامنزم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ایسے سسٹم میں مزید جان ڈالنا ہوگا۔ پیڈ نیوز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لوگ اس کی حقیقت سے واقف ہیں۔ سوشل میڈیا کے تعلق سے جاوڈیکر نے کہا کہ اس کو باقاعدہ بنانے کیلئے کوئی میکانزم تیار کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT