Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت آندھرا پردیش انتخابی وعدوں کی تکمیل کی پابند :چنا راجپا

حکومت آندھرا پردیش انتخابی وعدوں کی تکمیل کی پابند :چنا راجپا

راجمندری 10 اگست ( پی ٹی آئی)آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر این چنا راجپا نے آج کہا کہ ریاست میں تلگودیشم پارٹی کے زیر قیادت حکومت زرعی قرضوں کی معافی اور کسانوں کو 9 گھنٹے بلا وقفہ برقی سربراہی سے متعلق انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی۔ وزیر فینانس وائی راما کرشنوڈو کے ساتھ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چنا راجپا نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے بشمول ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ریاستی حکومت نے کم سرمایہ کاری پر بھاری مقدار میں بہتر کاشت کو یقینی بنانے نئی تکنیک اور طریقوں کو متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ کسانوں کیلئے کئی فلاحی اسکیمات شروع کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT