Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت آندھرا پردیش بہت جلد امراوتی سے کام کاج شروع کردے گی

حکومت آندھرا پردیش بہت جلد امراوتی سے کام کاج شروع کردے گی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش سکریٹریٹ اور انتظامی مشنری کی حیدرآباد سے امراوتی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ اندرون ایک یا دو ماہ حکومت آندھرا پردیش مکمل طور پر امراوتی سے اپنے کام انجام دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 27 جون سے منتقلی کا عمل تیز ہوچکا ہے ۔ تقریبا 30 تا 35 فیصد ملازمین پہلے ہی یہاں سے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزید ملازمین کو بھی بہت جلد امراوتی بھیج دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ وہاں عمارتوں کے حصول کا کام بھی جاری ہے ۔۔
عدلیہ میں متعدد اپیلوں پر پابندی کی حمایت : سنتوش ہیگڈے
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( پی ٹی آئی ) : سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سنتوش ہیگڈے نے عدالتوں میں متعدد مقدمات درج کیے جانے پر پابندی لگانے کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی اپیلوں کی وجہ سے قانونی نظام کے ذریعہ انصاف رسانی میں تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی اپیلیٹ اور نظر ثانی درخواستوں کے لیے فورم موجود ہیں یہ صرف قانونی عمل کو تاخیر کا شکار بنا رہے ہیں ۔ سابق سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ اس طریقہ کار پر پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT