Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت آندھرا پردیش سیما آندھرا میں تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں

حکومت آندھرا پردیش سیما آندھرا میں تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش سیما آندھرا میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری پیدا کرنے اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنانے ہر سال ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرے گی اور بالخصوص جاریہ سال کے لیے بھی بہت جلد ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ جب کہ اساتذہ کے اہلیتی ٹسٹ ’ ٹیٹ ‘ کو بالکلیہ طور پر ختم کرد

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش سیما آندھرا میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری پیدا کرنے اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنانے ہر سال ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرے گی اور بالخصوص جاریہ سال کے لیے بھی بہت جلد ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ جب کہ اساتذہ کے اہلیتی ٹسٹ ’ ٹیٹ ‘ کو بالکلیہ طور پر ختم کردینے کی تجویز پر حکومت آندھرا پردیش سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں بھی بہت جلد کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ریاست آندھرا پردیش میں ڈی ایس سی بہر صورت رہے گا ۔ اور ٹیٹ منعقد کرنے کے طریقہ کار کو ختم کرنے کے لیے بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی شعبہ میں درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کے لیے اور اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لیے حکومت آندھرا پردیش ایک خصوصی ویب سائٹ شروع کی جائے گی ۔ طلباء کے فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ پر حکومت ریاست تلنگانہ کے طرز عمل پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کو بھی ایک متنازعہ مسئلہ بنانے تلنگانہ حکومت کی کوشش پر سخت اعتراض کیا ۔ اور کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کے مسئلہ کو مقامی و غیر مقامی ہونے سے مربوط نہ کرنے کی حکومت تلنگانہ سے پر زور خواہش کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام طلباء کو فیس ری ایمبرسمنٹ فراہم کرے ۔ کیوں کہ طلباء ریاست تلنگانہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش نے کہا کہ اگر حکومت تلنگانہ طلباء کو فیس ری ایمبرسمنٹ فراہم نہ کرے گی تو تب جن طلباء کو فیس ری ایمبرسمنٹ حاصل نہ ہوں ان تمام طلباء کو ہم خود ( حکومت آندھرا پردیش ) فیس ری ایمبرسمنٹ فراہم کرنے کے اقدامات کریں گے ۔ لہذا آندھرا پردیش کے طلباء سے اس بات کی خواہش کی کہ وہ فیس ری ایمبرسمنٹ کی ادائیگی کے مسئلہ پر تشویش میں مبتلا ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل نان لوکل کے مسئلہ پر حکومت تلنگانہ کوئی اقدام کرنے کی صورت میں حکومت آندھرا پردیش قانونی جدوجہد کی جائے گی ۔ مسٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کو سیاست سے جوڑنے سے گریز کرے ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش نے کہا کہ آندھرا پردیش میں ( سیما آندھرا میں ) کنٹراکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے جونیر و ڈگری لیکچرارس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کرے گی لیکن فی الوقت ان کی خدمات میں توسیع دے دی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں تعلیمی معیار کی برقراری کو یقینی بنانے سابق میں دئیے جانے والے پرتبھا ایوارڈز دینے کے طریقہ کار کا آغاز کرنے اور ضرورت پڑنے پر اس ایوارڈ کی رقم میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سال 2004 تا 2014 کے دوران تعلیمی شعبہ کی کارکردگی سے متعلق حکومت آندھرا پردیش وائیٹ پیپر جاری کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT