Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت آندھرا پردیش کی کارکردگی اطمینان بخش ، عہدیداروں کو مبارکباد کی پیشکشی

حکومت آندھرا پردیش کی کارکردگی اطمینان بخش ، عہدیداروں کو مبارکباد کی پیشکشی

دورہ سنگاپور پر سیاسی قائدین کی تنقیدوںکا جواب ، شکوک کے ازالہ کے لیے آن لائن تفصیلات ، چندرا بابو
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے دورہ سنگاپور سے واپسی کے بعد ان کے دورہ پر اعتراضات اور تنقیدیں کرنے والے افراد کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا دورہ مکمل و بالکلیہ طور پر ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے سنگاپور کے صنعتکاروں کو ترغیب دینا تھا ۔ انہوں نے تنقید کرنے والے سیاسی قائدین کو یہ کہتے ہوئے ان کے منہ پر طمانچہ رسید کیا کہ آیا ساوتھ کوریا کی موٹر ساز کمپنی ’ کیا KIA ‘ کا ضلع اننت پور میں کسی ترغیب یا دورہ کے بغیر قیام عمل میں لایا گیا ؟ اور اسی طرح سنگاپور کے صنعتکار بھی اب آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے لیے پیشرفت کریں گے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے سنگاپور سے واپسی کے ساتھ ہی وجئے واڑہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والے قائدین سے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر انہیں ان کے دورہ سنگاپور کے تعلق سے کوئی شکوک و شبہات پروگرام کی تفصیلات آن لائن پر دستیاب رکھی گئی ہیں ۔ جس کو مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ کیا KIA ‘ موٹرس کمپنی آندھرا پردیش کے انتہائی پسماندہ و خشک سالی سے متاثرہ ضلع اننت پور میں قائم کی گئی اور آئندہ ماہ جنوری 2019 ( اندرون چھ ماہ ) میں KIA موٹر کمپنی کی کار مارکٹ میں فروخت کے لیے آجائے گی ۔ اس طرح آندھرا پردیش کو ’ آٹو موبائل ہب ‘ کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ( تلگو دیشم حکومت ) ’ ایز آف ڈوئپنگ EOD میں ہمیشہ آگے ہی رہے ہیں اور آئندہ بھی آگے ہی رہیں گے ۔ چیف منسٹر نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کو ’ ایز آف ڈوئینگ ‘ میں پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔ جس سے حکومت کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے ۔ اس طرح ’ ایز آف ڈوئینگ ‘ میں ریاست آندھرا پردیش ایک زبردست طاقت کی حیثیت سے ابھری ہے ۔ رینک حاصل کرنے میں تعاون کرنے والے تمام عہدیداروں و ملازمین سے مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اظہار تشکر کیا اور مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی سنگل ونڈو پالیسی کے انتہائی شاندار و بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔اور اس پالیسی کے ذریعہ ریاست میں صنعتوں کے قیام کی منظوریاں فوری طور پر دی جارہی ہیں ۔۔

پولاورم پراجکٹ میں بے قاعدگیاں ، روجا کا الزام
مرکزی وزیر کے دورہ پراجکٹ میں چندرا بابو کی شرکت پر اعتراض
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی شریمتی روجا نے چیف منسٹر آندھرا پردیش کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولاورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈکری کے آمد کی اطلاع کے ساتھ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے ’ پسینے چھوٹ رہے ہیں ‘ انہوں نے مزید کہا کہ پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کے طور پر تعمیر کرنے کا مرکزی حکومت فیصلہ کرنے کے باوجود چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے یہ کہتے ہوئے کہ پراجکٹ کے ٹنڈرس انہیں فراہم کریں تو ریاست کے لیے خصوصی موقف پسماندہ اضلاع کے لیے پیاکیج کی ضرورت نہ رہنے کا اظہار کر کے ریاست کے مستقبل کو رہن رکھنے والے مسٹر چندرا بابو نائیڈو ہی ہیں ۔ شریمتی روجا نے بتایا کہ اب تک کئی وزراء نے ریاست آندھرا پردیش کا دورہ کیا لیکن ان وزراء کے دورہ پروگرام پر کبھی کوئی توجہ نہیں دی ۔ لیکن مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر گڈکری کے دورہ پروگرام کے تعلق سے خصوصی طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کر کے غور و خوص کیا اور وزراء نے متفقہ طور پر گڈکری کے دورہ کرنے پر چیف منسٹر سے پولاورم نہ جانے کی خواہش کی تھی ۔ لیکن آج وہ اچانک اپناارادہ تبدیل کر کے گڈکری کے دورہ پروگرام میں پولاورم پراجکٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کہا کہ مسٹر نائیڈو کے اس فیصلہ سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پراجکٹ کے ٹنڈروں میں کس حد تک مبینہ بے قاعدگیاں ہوئی ہوں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT