Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی پابند : ٹی ہریش راؤ کا خطاب

حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی پابند : ٹی ہریش راؤ کا خطاب

حیدرآباد 28 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ انہوں نے سنگاریڈی ضلع پریشد ہائی اسکول میں منتخب خواتین میں سیونگ مشین تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے خاطر خواہ رقومات مختص کی ہیں ۔ انہوں نے اقلیتوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان اسکیمات سے واقفیت حاصل کریں اور ان سے استفادہ کیا جائے ۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی سی ایچ پربھاکر اور رکن کونسل فاروق حسین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT