Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت اور عام آدمی کے درمیان بہتر رابطہ کی ضرورت پرزور

حکومت اور عام آدمی کے درمیان بہتر رابطہ کی ضرورت پرزور

راؤنڈ ٹیبل اجلاس سے تلنگانہ کے مشیرحکومت کے وی رمناچاری کا خطاب

راؤنڈ ٹیبل اجلاس سے تلنگانہ کے مشیرحکومت کے وی رمناچاری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے مشیر ڈاکٹر کے وی رمناچاری نے آج سنہری تلنگانہ کے مقصد کے حصول کیلئے حکومت اور عام آدمی کے درمیان بہتر رابطہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشنس عوام کی ضرورتوں کو سمجھنے کے ساتھ حکومت کے پروگرامس کو پہنچانے میں بھی اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ’’تلنگانہ اسٹیٹ اے روڈ میاپ فار پبلک انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنس نیٹ ورک‘‘ پر پبلک ریلیشنس سوسائٹی آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے راونڈ ٹیبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر کے وی رمناچاری نے کہا کہ بنیادی سطح سے یعنی گاؤں کی سطح سے ریاست کی سطح تک ایک پبلک ریلیشنس آفیسر کے تقرر کی ضرورت ہے کیونکہ عوام کی انفارمیشن چیف منسٹر کو پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو حکومت کی سرگرمیوں سے مطلع کرنے اور انہیں باخبر کرنے کیلئے ایک انفارمیشن بورڈ کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنہری تلنگانہ کے حصول کیلئے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کو مستفید کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر اطلاعات کو ’’تھینک ٹینک‘‘ کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کا محکمہ محض اشتہارات دینے یا اکریڈیشنس کارڈس دینے کیلئے نہیں ہے بلکہ اس پر بھاری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ صحیح اطلاعات دیں اور عوام تک صحیح پیام پہنچائیں اور رپورٹنگ میں جانبداری نہ کریں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیرتعلیم جگدیش ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نئی ہے اور یہ ایک سیکھنے کا عمل ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ عوام کو گمراہ نہ کریں اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کریں۔

TOPPOPULARRECENT