Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / حکومت آسام کی نئی سیاحت پالیسی متعارف

حکومت آسام کی نئی سیاحت پالیسی متعارف

گوہاٹی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آسام نے آج پرجوش ٹورازم پالیسی متعارف کراتے ہوئے اِس شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے جس کا مقصد سیاحوں کی تعداد میں آئندہ 5 سال کے اندرون کم از کم دو تا تین گنا اضافہ کرنا ہے۔ ’’ٹورازم پالیسی آف آسام 2017‘‘ جو آئندہ سال جنوری سے ڈسمبر 2022 ء تک نافذالعمل رہے گی، اِس ریاست کو فلم سازی کی منزل بنانے کے معاملہ میں خاص توجہ دیتی ہے جس کے لئے فلم پروڈیوسرس کے لئے متعدد ترغیبات کی پیشکش کی گئی ہے۔ آسام کے وزیر سیاحت ہیمانتا بسوا شرما نے یہاں پالیسی جاری کرنے کے بعد کہاکہ ٹورازم کو آسام میں انڈسٹری کا درجہ دیا جائے گا اور صنعتوں کو دستیاب تمام تر سہولیات اور ترغیبات کا اطلاق ٹورازم انڈسٹری کے لئے بھی ہوتا رہے گا۔ اِس پالیسی کے مطابق 45,00,000 دیسی اور 20,000 بیرونی سیاحوں نے 2014 ء کے اعداد و شمار کے مطابق آسام کی سیاحت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT