Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / حکومت اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کررہی ہے: کنی موڑی

حکومت اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کررہی ہے: کنی موڑی

کوئمبتور۔8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹاملناڈو نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے وہ اپنا کارنامہ قرار دے سکے ‘ چنانچہ وہ اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ حکومت کی ناکامیوں سے ہٹائی جاسکے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غیر ضروری اور نامناسب ہوگا کہ حکومت اپوزیشن پارٹیوں کو اپنی ناکامیوں کا اور اپنی کارکردگی کا ذمہ دار قرار دے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کو حکومت صرف اس لئے مورد الزام قرار دے رہی ہے کہ اس کی کارکردگی کچھ بھی نہیں ہے اور اس کے دور اقتدار میں ریاست میں ترقی کا فقدان ہے ۔ ریاست میں ڈینگو بخار پھیلنے کے بارے میں انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ حقیقی صورتحال کو عوام سے پوشیدہ رکھ رہی ہے ۔ کیونکہ وہ اس بیماری کے پھیلنے کے انسداد کیلئے کوئی بھی ٹھوس اقدام کرنے سے قاصر رہی ۔

TOPPOPULARRECENT