Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت ایل پی جی کے استعمال کے فوائد بتانے بیداری پیدا کرنے خواہاں

حکومت ایل پی جی کے استعمال کے فوائد بتانے بیداری پیدا کرنے خواہاں

اجالا اسکیم کے بارے میں میڈیا کو واقف کروانے ورکشاپ کا انعقاد ، جرنلسٹس کا خطاب
حیدرآباد ۔ /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزارت پٹرولیم کی جانب سے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اجالا اسکیم کے بارے میں میڈیا کو واقف کروانے کیلئے حال میں ایک ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ہندوستان میں 22.5 کروڑ سے زائد ایل پی جی کنزیومرس ہیں ۔ حکومت اس میں اضافہ کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے کوکنگ فیول کے طور پر ایل پی جی کے استعمال کے فوائد ، سیفٹی اور اس کے قابل دسترس ہونے کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ اس ورکشاپ میں پردھان منتری اجالا یوجنا اسکیم کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور اس کے فوائد بیان کئے گئے ۔ اس اسکیم کو تین سال میں 5 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ۔ اس ورکشاپ کو نیشنل یونین آف جرنلسٹ انڈیا کے تعاون و اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر مسٹر راس بہاری اور جنرل سکریٹری مسٹر ڈکشٹ اور مسٹر ابھگیان پرکاش ، براڈ کاسٹر اور کالم نگار نے مخاطب کیا ۔ اس ورکشاپ میں ہندوستان کے کئی میڈیا پرسنس نے پردھان منتری اجالا یوجنا سے متعلق مسائل اور کارناموں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سینئر رپورٹر روزنامہ سیاست رتناچوٹرانی نے اس اسکیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کے استعمال سے غریب گھرانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کنکشن کے الاٹمنٹ کیلئے غریب خاندانوں کی نشاندہی ، بی پی ایل پر حقیقی ڈیٹا بہت بڑا چیالنج ہے اور اس سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی ۔

TOPPOPULARRECENT