Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تحریک عدم اعتماد کاسامنا کرنے تیار: اننت کمار

حکومت تحریک عدم اعتماد کاسامنا کرنے تیار: اننت کمار

نئی دہلی ۔ 19مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر پارلیمانی اُمور اننت کمار نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے تیارہے کیونکہ اُس کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تائید حاصل ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے وائی وی سبا ریڈی اور تلگودیشم کے تھوٹا نرسمہم اور جئے دیوگلا نے حکومت کے خلاف لوک سبھا میں نوٹسیں پیش کیا تاہم مختلف جماعتوں کی شوروغل اور احتجاج کے سبب اس پر بحث کا آغاز نہیں کیا جاسکا ۔ اننت کمار نے پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’مودی حکومت تحریک عدم اعتماد کاسامنا کرنے تیارہے کیونکہ ہمیں ایوان کے اندر اور باہر تائید حاصل ہے ۔ بی جے پی ایک اکثریتی حکومت ہے اور جب ہم این ڈی اے کے طورپر دیکھیں گے تو ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہے ‘‘ ۔ وزیر پارلیمانی اُمور نے ’’ایوان میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کی مذمت کی ۔ انھوں نے کہاکہ ’’کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل شوروغل اور ہنگامہ آرائی کررہی ہیں۔ ایوان میں آج اگر نظم و ضبط نہیںتھا تو اس کا تمام تر الزام کانگریس کے سر جاتا ہے اور اُس کو اس ضمن میں سوچنا چاہئے۔ ہم ( تحریک کا سامنا کرنے کیلئے ) تیار ہیں‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT