Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ سے آلیر انکاونٹر کی تمام رپورٹس طلب

حکومت تلنگانہ سے آلیر انکاونٹر کی تمام رپورٹس طلب

حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن جس نے سہ روزہ کھلی سماعت اور کیمپ نشست کا شہر میں اہتمام کیا ہے۔ آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کی سماعت کی ۔ ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں پانچ مسلم نوجوانوں کو انکاونٹر میں ہلاک کرنے کے کیس کی بھی سماعت عمل میں آئی ۔ کمیشن نے آج حکومت ت

حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) قومی انسانی حقوق کمیشن جس نے سہ روزہ کھلی سماعت اور کیمپ نشست کا شہر میں اہتمام کیا ہے۔ آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کی سماعت کی ۔ ضلع نلگنڈہ کے آلیر میں پانچ مسلم نوجوانوں کو انکاونٹر میں ہلاک کرنے کے کیس کی بھی سماعت عمل میں آئی ۔ کمیشن نے آج حکومت تلنگانہ کو آلیر انکاونٹر کیس سے متعلق تمام تفصیلات بشمول پوسٹ مارٹم رپورٹ ‘انکویسٹ رپورٹ اور مجسٹریل انکوائری کی رپورٹ کمیشن کی پیش کرنے کی ہدایت دی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کی مکمل بنچ چیر مین جسٹس کے جی بالا کرشنن‘ جسٹس سائرک جوزف‘ جسٹس جی مُر گیسن اور جسٹس ایس سی سنہا نے مہلوک نوجوان محمد وقار الدین اور دیگر تنظیموں کی جانب سے داخل کی گئی درخواستوں کی سماعت کی جس میں انکاونٹر میں ملوث پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ وقار کے والد نے کمیشن کو یہ واقف کروایا کہ کیا یہ ممکن ہیکہ ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے نوجوان پولیس سے ہتھیار چھنتے ہوئے تحویل سے فرار ہونے کوشش کریں ۔ مسٹر احمد نے بتایا کہ انکاونٹر کی تصاویر سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے پانچوں نوجوانوں کا سفاکانہ قتل کیا۔

TOPPOPULARRECENT