Wednesday , December 19 2018

حکومت تلنگانہ سے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کو قرض

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میٹرو ریل کے جاریہ تعمیری و ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ 2015.16 کے دوران 416 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپئے بطور قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا پہلا مرحلہ جو کہ قریب الختم ہے ۔ اس پراجکٹ کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 416 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپئے بطور قرض

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میٹرو ریل کے جاریہ تعمیری و ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ 2015.16 کے دوران 416 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپئے بطور قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا پہلا مرحلہ جو کہ قریب الختم ہے ۔ اس پراجکٹ کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 416 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار روپئے بطور قرض بجٹ میں مختص کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے اپنے حصہ کے طور پر 1000 کروڑ کی تخصیص عمل میں لائی جانے کا منصوبہ ہے ۔ اس طرح حکومت تلنگانہ نے بجٹ 2015-16 کے دوران حیدرآباد میٹرو ریل کے تعمیری و ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کے لیے 1416 کروڑ روپئے مجموعی طور پر مختص کئے ہیں جب کہ 416 کروڑ روپئے بطور قرض ہوں گے ۔ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت حیدرآباد میٹرو ریل کے 2017 کے اختتام سے قبل آغاز کے عہد کی پابند ہے اور اسی نشانہ کے تحت تعمیری کام میں سرعت پیدا کی جارہی ہے ۔ وزیر فینانس مسٹر ای راجندر کی بجٹ تقریر میں بھی حیدرآباد میٹرو ریل کے کاموں کی معینہ مدت میں تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT