Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ سے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کی توقع

حکومت تلنگانہ سے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کی توقع

ٹی این اوز کے کیلنڈر کا رسم اجراء ، پروفیسر کودنڈا رام اور دیوی پرساد کا خطاب
حیدرآباد۔28ڈسمبر(سیاست نیوز)چیرمن تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کود،نڈارام نے کہاکہ حکومت تلنگانہ سے سرکاری ملازمین کی کافی توقعات وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق کے آندھرائی حکمرانوں نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ بہت ناانصافیاں کی ہیں مگر اب تلنگانہ ریاست بھی علیحدہ ہوگئی اور ریاست میںبرسراقتدار سیاسی جماعت بھی تلنگانہ کی ہے تو ان حالات میں سرکاری ملازمین کو حکومت تلنگانہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ آج بھاگیہ نگر ٹی این جی اوز کے سال نو کیلنڈر کی رسم اجرائی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو اضافہ کردیا گیا ہے مگر اضافی تنخواہ ان کے اخراجات کے لئے بھی ناکافی ثابت ہورہی ہے ۔ انہوں نے حکومت کو تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت سرکاری ملازمین کو مکان کے لئے اراضی فراہم کرتی ہے تو ان کے اخراجات میںیقینا کمی آئے گئی کیونکہ بیشتر سرکاری ملازمین کرایہ مکانوں میںقیام کرنے کے لئے مجبور ہیں۔کودنڈارام نے گن فاونڈری میں واقع اے پی این جی اوز بھون کی عدم تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکموں ‘ ادارہ جات کی تقسیم کے بعد اے پی این جی اوز بھون کی بھی تقسیم ضروری ہے ۔ اے پی این جی اوز بھون کی عمارت میں تلنگانہ کے سرکاری ملازمین یونین کے لئے بھی علیحدہ جگہ فراہم کی جانی چاہئے۔ دیوی پرساد چیرمن ٹی این جی اوز ملازمین کی تقسیم کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمل ناتھن کمیٹی کے طریقہ کار کو تلنگانہ کے سرکار ی ملازمین کے لئے نقصاندہ قراردیا۔ تلنگانہ حکومت قائم ہوکر اٹھارہ ماہ کا طویل عرصہ گذرجانے کے بعد بھی تلنگانہ کے سرکاری ملازمین آندھرا میں خدمات انجام دے رہے ہیں جہا ں پران کے ساتھ زیادتیا ں بھی کی جارہی ہیں۔ دیوی پرساد نے کہاکہ آندھرائی ملازمین کو چاہئے کہ وہ آندھر ا حکومت پر دبائو ڈالتے ہوئے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کا فوری تلنگانہ تبادلہ میںمدد کریں۔رویندر ریڈی صدر ٹی این جی اوز‘ سرینوا س گوڑ ایم ایل محبو ب نگر وچیرمن ٹی جی اوز‘ وی ممتا صدر ٹی جی اوز‘ ایس ایم حسینی مجیب صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ‘ عبدالحمید جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT