Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ سے عدم تعاون کی شکایت

حکومت تلنگانہ سے عدم تعاون کی شکایت

آندھراپردیش میں 2 جون کو ریاست کی تعمیر نو کا عہد: چندرا بابو نائیڈو

آندھراپردیش میں 2 جون کو ریاست کی تعمیر نو کا عہد: چندرا بابو نائیڈو
حیدرآباد /22 مئی ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش نے گذشتہ سال سابق متحدہ ریاست آندھراپردیش کی 2 جون کو تقسیم کی یاد میں اس سال 2 جون کو ریاست کی تعمیر نو کے عہد کے طور پر منانے کا اعلان کیا ۔ سابق متحدہ ریاست آندھراپردیش ہر سال نومبر میں اپنا یوم تاسیس منایا کرتی تھی لیکن تلگودیشم پارٹی کی حکومت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ 2 جون کو یوم تعمیر نو کے طور پر منایا جائے کیونکہ عوام کی مرضی اور خواہشات کے خلاف ریاست کی تقسیم کی گئی ہے ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کابینہ اجلاس کی صدارت کی اس کے علاوہ ضلع کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ایک نئے جوش و جذبہ کے ساتھ تعمیر کیلئے 2 جون کو ’ نوا نرمانا دکھشا ‘ ( تعمیر نو کے عہد ) کے طو رپر منایا جائے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تقسیم کے موقع پر عوام نے اپنی توہین محسوس کی تھی کیونکہ یکطرفہ انداز میں اور کسی فیصلہ کے بغیر یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس بارے میں ہمیں عوامی شعور بیدار کرنا ہے اور ایک بار پھر ایک بحث شروع کرنے کی ضرورت ہے اگر ضروری ہوتو چند ویڈیوز بھی تیار کی جائیں گی ۔ اس مہم کے اختتام پر ایک عام جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔ این ایس ایس کے مطابق چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ 2013 کے دوران پارلیمنٹ میں ریاست کی تقسیم کا عمل صرف آدھے گھنٹے میں مکمل کرلیا گیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت تلنگانہ بھی آندھراپردیش سے تعاون کرنے کے موڈ میں نہیں ہے بلکہ حکومت تلنگانہ دراصل ہمارے عوام کے جذبات کو مشتعل کرنے کے موڈ میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT