Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ پر اسکالر شپس اجرائی کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ

حکومت تلنگانہ پر اسکالر شپس اجرائی کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ

احتجاج اور کالج بند پروگرام کا اعلان ، اے بی وی پی

احتجاج اور کالج بند پروگرام کا اعلان ، اے بی وی پی
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : طلباء کی تنظیم اے بی وی پی نے ریاست میں تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں زیر تعلیم کالجس اور اسکولس کے بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی اور ای بی سی طلباء کو ادا شدنی سال 2013-14 کی فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالر شپ کی ادائیگی کے علاوہ سال 2014-15 تعلیمی سال کے لیے طلباء سے درخواستیں داخل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فاسٹ اسکیم پر اثر کے ساتھ عمل آوری کے احکامات جاری کرے ۔ بصورت دیگر اے بی وی پی کی جانب سے 5 تا 7 جنوری مختلف احتجاجی پروگراموں کے علاوہ 8 جنوری کو ریاستی سطح پر ’ کالج بند ‘ پروگرام منظم کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں جنرل سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اے بی وی پی مسٹر جے نرنجن ، جوائنٹ سکریٹری مسٹر این راجندر پرساد منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے تعلیمی سال 2013-14 کے بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی اور ای بی سی طلباء کو ادا شدنی فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالر شپس کی ادائیگی میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ جس کے نتیجہ میں جملہ 14 لاکھ طلباء کو درکار 950 کروڑ روپئے کی رقم کی عدم اجرائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے طلباء کو کئی روکاوٹیں حائل ہورہی ہیں اور کالج انتظامیہ کی جانب سے فیس کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا وہ تعلیمی سال 2013-14 کی فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالر شپس کی فوری ادائیگی کے علاوہ جاریہ تعلیمی سال کے طلباء کو فاسٹ اسکیم کے تحت کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے اعلان پر موثر عمل آوری کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT