Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ پر غلطیوں کی پردہ پوشی کرنے کا الزام

حکومت تلنگانہ پر غلطیوں کی پردہ پوشی کرنے کا الزام

فصلیں تباہ ، کسان پریشان حال ، حکومت بے حس ، ریونت ریڈی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کارگزار صدر و قائد تلگو دیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس زیر قیادت تلنگانہ حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت اپنی غلطیوں کو سابق حکومتوں کی جانب سے کی گئیں غلطیاں ہونے کا اظہار کر کے بچنے کی کوشش کررہی ہے اور الزام عائد کیا کہ غیر موسمی بارش اور خشک سالی کے باعث فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو کر کسان ( کاشتکار ) مالی طور پر نقصانات سے دوچار ہورہے ہیں اور کہا کہ کسانوں کو یکمشت میں قرضہ جات معاف کر کے نئے قرضہ جات انہیں فراہم کر کے ان پریشان حال کسانوں کو بچانے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آیا ریاست کا بہتر مالی موقف ہونے کا اظہار کرنے والی ٹی آر ایس زیر قیادت تلنگانہ حکومت 1.07 لاکھ کروڑ روپیوں کے قرضہ جات کیوں حاصل کی ہے ۔ اس کی فوری طور پر وضاحت کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست تلنگانہ کو قرض دار ریاست میں تبدیل کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے ریاست کے کسانوں کو نقلی تخم فراہم کرنے والی 8 سبسیڈز کمپنیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ کے تحت کیسیس درج کر کے ریاست تلنگانہ کے کسانوں کو بچالینے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر جاریہ ماہ کے اختتام سے قبل اندرا پارک کے پاس بڑے پیمانے پر بھوک ہڑتال منظم کر کے جدوجہد شروع کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT