Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ پر مشن کاکتیہ کے نام کروڑہا روپئے خرچ کرنے کا الزام

حکومت تلنگانہ پر مشن کاکتیہ کے نام کروڑہا روپئے خرچ کرنے کا الزام

دستاویزی ثبوت کی پیشکشی ، ڈاکٹر جسوین جیرات کی پریس کانفرنس

دستاویزی ثبوت کی پیشکشی ، ڈاکٹر جسوین جیرات کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔10اپریل(سیاست نیوز)مشن کاکتیہ کے نام پر کروڑ ہا روپئے خرچ کرنے والی حکومت تلنگانہ ریاست کے تالابوں اور جھیلوں کی تباہی کور وکنے میںپوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔نیو پریس کلب سوماجی گوڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سماجی جہدکار ورکن سول ڈاکٹرجسوین جیرات نے یہ بات کہی۔ انہوں نے دستاویزی شواہد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد پر میاں پور کے قریب واقع پٹیل چیرو نالی پر جاری غیرقانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک طر ف حکومت تلنگانہ مشن کاکتیہ کے نام پر تالابوں اورجھیلوں کے تحفظ وتزئین نو کا تیزی کے ساتھ کام کرنے کا دعویٰ کررہی ہے تو دوسری جانب پٹیل چیرو نالہ میاں پوراور میڈلہ چیرو ٹیلہ پور گائو ں ‘ میدک کی اراضی پر ایلیانس اسپیس اسٹیشن کی جانب سے جاری غیر قانونی تعمیری سرگرمیوں پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ دونوں نالوں پر جاری غیرقانونی تعمیری سرگرمیوںکی روک تھام میںمتعلقہ بلدی عملہ پوری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر جسوین نے پٹیل چیرو میاں پور کی اراضی پر جاری غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عمارت کو مہندم کرنے کے احکامات کو بھی نذر انداز کرنے کا گریٹر حیدرآباد پر الزام عائد کیا۔نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے حکومت تلنگانہ اور گریٹر حیدرآباد کو جاری کردہ نوٹس کا بھی اس موقع پر ڈاکٹر جسوین نے ذکر کیا او رکہاکہ مشن کاکتیہ کے عنوان پر ریاست تلنگانہ کے تالابوں ‘ جھیلوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی دعویدار حکومت تلنگانہ پٹیل چیرو میاں پور اور میڈلہ چیرو میدک کے تالابوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔اس موقع کاسی ریڈی بھاسکر ریڈی صدرجنم کوسم بھی پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT