Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ کو کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا مشورہ : پی سدھاکر ریڈی

حکومت تلنگانہ کو کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا مشورہ : پی سدھاکر ریڈی

حیدرآباد ۔ 8۔ اگست : ( آئی این این ) : کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر سدھاکر ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ میں خشک سالی کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر کل جماعتی اجلاس طلب کریں ۔ وہ آج یہاں اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں موسمی بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان حال ہیں جب کہ تلنگانہ کے ذخائر آب کی سطح میں بھی کمی واقع ہوگئی ہے جس کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ پی سدھاکر ریڈی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ کاشت کاروں کے کم از کم نقصان پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل نے حکومت تلنگانہ کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست میں اگریکلچر ایمرجنسی قرار دیں اور اس مسئلہ پر بات چیت کیلئے کل جماعتی اجلاس طلب کریں تاکہ کسانوں کے نقصانات کی پابجائی کے لیے کوئی حل نکالا جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT