Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ کی اقلیتی فلاحی اسکیمات پر سمینار

حکومت تلنگانہ کی اقلیتی فلاحی اسکیمات پر سمینار

19 نومبر کو مقرر ، مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی شرکت
حیدرآباد۔ 15 نومبر (راست) حکومت تلنگانہ کی اقلیتوں کے لئے معاشی خود کفالت کی اسکیمات سے متعلق شعور کی بیداری اور چھوٹے پیمانے کے صنعت کاروں اور انٹرپرینرس کی رہنمائی کے لئے گلوبل چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیراہتمام ایک ورکشاپ اتوار 19 نومبر کو 11 بجے دن میڈیا پلس آڈیٹوریم، جامعہ نظامیہ کامپلیکس، گن فاؤنڈری میں منعقد ہوگا۔ چیرمین کھادی اینڈ ویلیج بورڈ مولانا یوسف زاہد مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ متعلقہ محکمہ جات، بینکوں کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ صدر گلوبل چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جناب غلام محمد کے ایک پریس نوٹ کے مطابق مختلف محکمہ جات بشمول کھادی اینڈ ویلیج بورڈ کے تحت ایسی اَن گنت اسکیمات ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے اقلیتیں اپنی معاشی حالت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اسکیمات کے لئے بینک لون پر 35% سبسڈی کی سہولت ہے جس سے بیشتر اقلیتیں واقف نہیں ہیں۔ گلوبل چیمبر آف کامرس نے تارکین وطن سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ اس ورکشاپ میں شرکت کریں تاکہ خلیجی ممالک کے موجودہ حالات کے پیش نظر وطن واپسی کے بعد نئی زندگی کی شروعات کے لئے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔

عرس حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ
حیدرآباد /15 نومبر ( راست ) سہ روزہ تقاریب عرس حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ کا بالاپور شریف میں 26 صفر المظفر کو آغاز ہوگا ۔ مراسم عرس و صندل مالی حضرت سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ 26 صفر المظفر صندل مبارک ، 27 صفر المظفر جشن چراغاں 28 صفر المظفر ختم قرآن اور دعاء سلام کے ساتھ تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT