Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ کی دعوت افطار کی تاریخ پرنظرثانی

حکومت تلنگانہ کی دعوت افطار کی تاریخ پرنظرثانی

حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی دعوت افطار جوکہ 8 جولائی کو منعقد ہونے والی تھی وہ اب 12 جولائی کو نظام کالج گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ 8 جولائی کو 21 رمضان شہادت حضرت مولائے کائنات علیؓ کے باعث مختلف تنظیموں، علماء و مشائخین کی جانب سے نمائندگی کے بعد حکومت نے دعوت افطار کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ 12 جولائی بروز اتوار منعقد ہونے والی دعوت افطار کے سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT