Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / حکومت تلنگانہ کے قلی قطب شاہ اقلیتی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلے

حکومت تلنگانہ کے قلی قطب شاہ اقلیتی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلے

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : تعلیمی سال 2015-16 کے لیے پانچویں جماعت میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ آن لائن درخواست فارم کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 16 مارچ 2015 تک مقرر ہے ۔ فارم آن لائن کرنے کے لیے tresidential.ccg.gov.in پر لاگ آن کریں ۔ تلنگانہ سرکار کے زیر انتظام چلائے جانے والے قلی قطب شاہ ریسیڈنشیل اسکول ( انگلش

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : تعلیمی سال 2015-16 کے لیے پانچویں جماعت میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ آن لائن درخواست فارم کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 16 مارچ 2015 تک مقرر ہے ۔ فارم آن لائن کرنے کے لیے tresidential.ccg.gov.in پر لاگ آن کریں ۔ تلنگانہ سرکار کے زیر انتظام چلائے جانے والے قلی قطب شاہ ریسیڈنشیل اسکول ( انگلش میڈیم ) برائے طلباء موقوعہ جی ایم کالونی ، نزد کندیکل گیٹ چندرائن گٹہ حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ خاص طور پر اقلیتوں کے لیے قائم کئے گئے اس پہلے اسکول میں مفت قیام و طعام ، طلبہ کی بہتر طبی نگہداشت کے ساتھ ساتھ اعلی اور معیاری تعلیم کا نظم موجود ہے ۔ بچوں کو غذا میں (BPT-RICE) یعنی اعلیٰ معیاری باریک چاول حکومت کی جانب سے سربراہ کیا جاتا ہے ۔ نیز اسکول کی ذاتی عمارت ، ہوا دار اور روشن کلاسیس ، لیبارٹری ، لائبریری ، وسیع و عریض پلے گراونڈ ، قابل و ماہر اساتذہ کے علاوہ طلبہ کی بہتر طبی نگہداشت کے لیے قابل اور ماہر ڈاکٹر صاحب کی خدمات حاصل ہیں ۔ خواہش مند طلبہ / اولیائے طلبہ بعجلت ممکنہ پرنسپال و دیگر ذمہ داران سے شخصی ربط کریں ۔ علیم الدین خاں ، پرنسپل 9866559654 ، عبدالسلام جاوید وائس پرنسپل 8801220115 ، ایم اے مجید سینئیر ٹیچر 8977423353 ، محمد رفعت سینئیر ٹیچر 7207786790 ، محمد علی خان سینئیر ٹیچر 9505372923 سے راست ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT