Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت تلنگانہ کے ٹی ویالٹ ‘ سے سہولتیں

حکومت تلنگانہ کے ٹی ویالٹ ‘ سے سہولتیں

ٹیلی فون کے بغیر ڈیجیٹل طریقہ سے لین دین کی جاسکتی ہے
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ ریاست کو نقد رقمی لین دین سے پاک سماج میں تبدیل کرنے کے لیے ایسا ٹی ویالٹ تیار کررہی ہے ۔ جس کے استعمال کے لیے بینک اکاونٹ ، انٹر نیٹ ، یہاں تک کہ ٹیلی فون کی سہولت کے بغیر ڈیجیٹل طریقہ سے لین دین کی جاسکتی ہے ۔ اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد ٹی ویالٹ کی رسم اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مرکزی حکومت نے بھی ایک APP تیار کیا ہے جس کے استعمال کے لیے آدھار کارڈ سے بینک اکاونٹ کو مربوط لازمی ہے ۔ تب ہی نقد سے پاک لین دین کی گنجائش ہے ۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والے APP کا بینک کھاتہ اور آدھار کارڈ سے مربوط رہنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کی تیاری کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام آسان طریقوں کو اپناتے ہوئے تعلیم یافتہ اور غیر تعلیمیافتہ تمام کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک APP تیار کیا جارہا ہے ۔ اس کے لیے بینک اکاونٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف آدھار کھارڈ کی بنیاد پر ہی نقد رقمی سے پاک لین دین کی سرگرمیاں انجام دی جاسکتی ہے ۔ ٹی ویالٹ آدھار سے مربوط ہوگا ۔ ہر فرد کے لیے ایک ویالٹ استعمال کرنے کی گنجائش رہے گی ۔ ٹی ویالٹ کے استعمال کے لیے می سیوا مراکز ، ای پنچایت مراکز ، پلے سماگرا مراکز کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ذریعہ ہر شخص حکومت کی لین دین سے متعلق خدمات مثلا بلز اورا ٹیکس کی ادائیگی مختلف فلاحی اسکیمات کے لیے بھی ٹی ویالٹ کو قابل استعمال بنانے کی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے ۔ جو آخری مراحل میں ہے ۔ راشن کی سبسیڈی ، وظیفے ، اسکالر شپس کے علاوہ دوسری سبسیڈیز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔ تمام رقومات ٹی ویالٹ میں جمع ہوں گی ۔ اس رقم سے بھی عوام نقد سے پاک لین دین کو پورا کرسکتے ہیں ۔ ’ عوام کی بہبودی ، دیہی عوام کی سہولت ‘ کے نام ٹی ویالٹ ایپ تیار کیا جارہا ہے ۔ اس کے استعمال پر کوئی ٹیکس بھی عائد نہیں ہوگا تاہم بینکرس کی جانب سے معمولی ٹیکس وصول کرنے کا حکومت کو مشورہ دیا جارہا ہے مگر حکومت اس کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ انٹرنیٹ ، بینک کھاتے اور ٹیلی فون کے استعمال نہ کرنے کے مسائل ضرورت ہے۔ باوجود اس کے نقد رقمی سے پاک لین دین کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر ٹی ایس وائیلٹ ایپ کی رسم اجرائی انجام دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT