Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / حکومت جھارکھنڈ ایک لاکھ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کریگی

حکومت جھارکھنڈ ایک لاکھ نوجوانوں کو ملازمت فراہم کریگی

رانچی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جھارکھنڈ نے جاریہ سال کم از کم ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں خصوصی طور پر ریاست کے کم از کم 6 ایسے اضلاع کو ترجیح دی جائے گی جسے معاشی طور پر کمزور سمجھا جاتا ہے۔ چیف منسٹر جھارکھنڈ رگھوور داس نے آج یہ بات بتائی۔ سرکاری طور پر جاری کئے گئے بیان میں چیف منسٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست میں انسانی وسائل ریاست کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جس میں آنے والے کل کیلئے ریاست کے ایسے نوجوانوں کو مہارت رکھتے ہیں، انہیں سنوارنے کی کوشش کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ نوجوانوں کو تربیت دیتے ہوئے انہیں ملازمت فراہم کی جائے گی جس سے اجتماعی طور پر ان کی زندگیوں میں تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور جھارکھنڈ ایک خوشحال ریاست بن جائے گی۔ گزشتہ روز چیف منسٹر نے جھارکھنڈ اسکل ڈیولپمنٹ مشن سوسائٹی (جے ایس ڈی ایم ایس) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو پسماندہ اضلاع میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی مطلوبہ نصاب بھی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT