Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / حکومت حصول اراضی آرڈیننس مباحث کے بغیر مسلط کررہی ہے : سچن پائلیٹ

حکومت حصول اراضی آرڈیننس مباحث کے بغیر مسلط کررہی ہے : سچن پائلیٹ

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت کاشتکار دشمن حصول اراضی آرڈیننس جبراً مسلط کررہی ہے جبکہ اس کے بارے میں کوئی مباحث بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کی بھرپور عوامی مخالفت کی جائے گی۔ کانگریس کے قائد سچن پائلیٹ نے کہا کہ حکومت کئی محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے اور اس نے اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔ صدر پردیش راجس

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت کاشتکار دشمن حصول اراضی آرڈیننس جبراً مسلط کررہی ہے جبکہ اس کے بارے میں کوئی مباحث بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کی بھرپور عوامی مخالفت کی جائے گی۔ کانگریس کے قائد سچن پائلیٹ نے کہا کہ حکومت کئی محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے اور اس نے اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔ صدر پردیش راجستھان کانگریس سچن پائلی نے کہا کہ حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے کہ کیا وہ حصول اراضی قانون کے بارے میں مباحث کیلئے تیار ہے۔ اگر حکومت قوانیان آرڈیننسوں کے ذریعہ مسلط کرنا چاہتی ہے تو، ہم اور عوام اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ وہ سی آئی آئی کی سالانہ کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ بی جے پی زیرقیادت حکومت کو بات چیت کرنی چاہئے اور تبادلہ خیال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا ذہن بنا لیا ہیکہ اپنی اکثریت کے بل بوتے پرآرڈیننسوں کے ذریعہ قوانین عوام پر زبردستی مسلط کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں، کاشتکار، این جی اوز بشمول این ڈی اے حصول اراضی آرڈیننس کے مخالف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT