Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی پابند

حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی پابند

حیدرآباد کی شی ٹیم ‘ ملک میں سر فہرست ‘ وزیر داخلہ کا خطاب
حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) وزیر داخلہ تلنگانہ این نرسمہا ریڈی نے آج کہا کہ پولیس کو خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں اور انہیںہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور سختی سے نمٹنے کیلئے مناسب اختیارات دئے گئے ہیں۔ پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر وومنس ایکسپو کے سلسلہ میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت کی یہ بنیادی ذزہ داری ہے کہ وہ ریاست میں خواتین کو تحفظ اور سلامتی فراہم کرے ۔ خاص طور پر ان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو رات دیر گئے تک اور آئی ٹی شعبہ میں کام کرتی ہیں۔ ریاستی حکومت نے خواتین کو تحفظ اور سلامتی فراہم کرنے کے مقصد ہی سی شی ٹیمس کی تشکیل عمل میں لائی تھی اور اس کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ اس کی تمام عمر کی خواتین کی جانب سے ستائش کی جا رہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حیدرآباد کی شی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے اور وہ خواتین کو تحفظ و سلامتی فراہم کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ حیدرآباد کی شی ٹیم کی کارکردگی کو سارے ملک سے ستائش حاصل ہو رہی ہے اور اسے سارے ملک میں اولین مقام حاصل ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT