Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / حکومت دہلی کا اقدام ، مختصر مدتی مفید لیکن وقفہ کی ضرورت : ماہرین آلودگی

حکومت دہلی کا اقدام ، مختصر مدتی مفید لیکن وقفہ کی ضرورت : ماہرین آلودگی

نئی دہلی8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر میں نقل و حرکت کے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے ماہرین نے کہاکہ عام آدمی پارٹی حکومت کا فیصلہ کہ سڑکوں پر ایک دن طاق اعداد والی اور دوسرے دن جفت اعداد والی کاریں چلائی جائیں گی۔ مختصر مدتی اسکیم کے طور پر مفید ہے۔ لیکن اس میں چند دنوں بعد وقفہ دینا بھی ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ عام آدمی پارٹی کے دیگر کئی اقدامات کی طرح ایک ایسا اقدام ہے جو طویل مدتی یا وسط مدتی ہونے کی صورت میں متنازعہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ عوامی ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی ہوسکے اور یہ صورتحال مستحکم ہوسکے۔ ڈائرکٹر پراجکٹس راج چیروبل نے کہاکہ سڑک پر چلنے والی طاق اور جفت اعداد کی گاڑیاں ایک دن کے وقفہ سے چلانے کے نتیجہ میں فضائی آلودگی میں ڈرامائی کمی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ لیکن بسوں کے قافلہ میں دوگنا یا تگنا اضافہ کرتے ہوئے اگر عوام کو کاروں کے ذریعہ سفر کے بجائے بسوں اور میٹرو ٹرینوں کے ذریعہ سفر کرنے کی ترغیب دی جائے تو فضائی آلودگی میں مستقل طور پر کمی آسکتی ہے۔حکومت دہلی نے زبردست فضائی آلودگی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ایک دن کے وقفہ سے طاق اور جفت اعداد کی گاڑیاں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT