Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / حکومت دہلی کا تحقیقاتی کمیشن دستور و قانون کے مطابق : کجریوال

حکومت دہلی کا تحقیقاتی کمیشن دستور و قانون کے مطابق : کجریوال

نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی و سربراہ عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے کہا کہ حکومت دہلی کا ڈی ڈی سی اے تحقیقاتی کمیشن قانون اور دستور کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ حکومت دہلی پر مرکز کی رائے کی تعمیل لازمی نہیں ہے۔ ان کی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ مرکز چاہتا ہیکہ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کو حکومت دہلی کی تحقیقات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بچایا جائے۔ مبینہ طور پر مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے اسکام میں ملوث ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے کرکٹ کے اس ادارہ کی بحیثیت سربراہ میعاد کے دوران ہونے والے اسکام کا پردہ فاش نہ ہونے پائے۔ اروند کجریوال زیرقیادت عام آدمی پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز کی کارروائی قانونی اعتبار سے غلط ہے اور جب دہلی حکومت نے تحقیقات کیلئے ایک کمیشن قائم کیا ہے تو عدالت نے تحقیقات پر حکم التوا جاری کرنے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہا کہ کوئی بھی دھمکی دینے والا اقدام نہ کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT