Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / حکومت دہلی کی عرضیوں پر آئندہ ہفتے سماعت

حکومت دہلی کی عرضیوں پر آئندہ ہفتے سماعت

نئی دہلی ۔10 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج حکومت دہلی کی اُن اپیلوں پر آئندہ ہفتے سماعت سے اتفاق کرلیا جو دستوری بنچ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں اُسے حاصل مختلف اختیارات کی گنجائش سے متعلق ہے ۔ دستوری بنچ نے فیصلہ سنایا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر کو فیصلے کرنے کا آزادانہ اختیار حاصل نہیں ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی پانچ ججوں کی دستوری بنچ نے قومی دارالحکومت کی حکمرانی کے لئے وسیع تر حدود کی حال ہی میں صراحت کی تھی ۔ دہلی میں مرکز اور حکومت دہلی کے درمیان 2014 ء میں عام آدمی پارٹی برسراقتدار آنے کے بعد سے رسہ کشی کا ماحول دیکھنے میں آیا ہے ۔ دستوری بنچ نے واضح کیا تھا کہ حکومت دہلی اپنے انتظامی اور دستوری اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جو مختلف اعلامیہ جاری کرتی ہے اُن کے تعلق سے کوئی مناسب بنچ علحدہ فیصلے کرے گی ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانویلکر نیز جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے حکومت دہلی کے اس بیان پر غور کیا ہے کہ حالیہ4 جولائی کے فیصلے کے باوجود عوامی خدمات کے مسئلہ پر تعطل جاری ہے اور اس کی کسی مناسب بنچ کے ذریعہ یکسوئی کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT