Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت زرعی قرض معافی وعدہ کی پابند : کڈیم سری ہری

حکومت زرعی قرض معافی وعدہ کی پابند : کڈیم سری ہری

ورنگل 19 اپریل ( این ایس ایس ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کڈیم سری ہری نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹی آر ایس حکومت ایک لاکھ روپئے سے کم زرعی قرضہ جات کو معاف کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ سال زرعی قرض معافی کے سلسلہ میں 4,250 کروڑ روپئے مختلف بینکوں میں جمع کروائے تھے ۔ اس کے علاوہ حکومت نے جاریہ سال بھی دوسری قسط کی اجرائی کے طور پر 4,250 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کو جلدجاری کردیا جائیگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے قرض معافی اسکیم کی رقم سود کے ساتھ کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کروادی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ زرعی قرض معافی اسکیم پر غیر ضروری شبہات کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اس طرح کی بے مقصد تنقیدوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان تنقیدوں کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT