Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / حکومت سوشل سیکٹر پر توجہ دے :جماعت اسلامی

حکومت سوشل سیکٹر پر توجہ دے :جماعت اسلامی

نئی دہلی، 7جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند نے نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ سال کے عام بجٹ میں سوشل سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ جماعت اسلامی کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے آج یہاں میڈیا کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے اس سلسلے میں مودی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے۔ جماعت نے حکومت سے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ اس تجویزمیں ایکویٹی کی بنیاد پر سرمایہ کاری اور کاشت کاری کیلئے بلاسودی قرض دینے سے متعلق سفارشات بھی شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری محمد سلیم انجینئر نے تسلیم کیا کہ مرکزی حکومت اسمبلی انتخابات سے قبل بجٹ پیش کرکے اسمبلی انتخابات کو اپنے حق میں متاثر کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتی ہے کہ عام بجٹ اسمبلی چناؤ کے بعد پیش کئے جائیں۔ مذہب، ذات اور عقیدے کے نام پر کی جانے والی سیاست پر پابندی لگانے کے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس سے برسراقتدار بی جے پی کو ہی فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT