Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت سے مایوس ہوم گارڈ کی یلاریڈی میں خودکشی

حکومت سے مایوس ہوم گارڈ کی یلاریڈی میں خودکشی

25 لاکھ ایکس گریشیا کا مطالبہ ، تمام ہوم گارڈس کا اظہار برہمی

یلا ریڈی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ تشکیل پانے کے بعد بھی زندگیاں خوشحال نہ ہوسکے ۔ برائے نام تنخواہوں سے ریاست کا کوئی ہوم گارڈ خوش نہیں ہے ۔ تنخواہوں کو بڑھاکر مستقل کرنے کا وعدہ کرکے ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر کے سی آر اپنی ذمہ داری ختم کرلئے مگر حالات نہیں بدلے ۔ ان باتوں کو ایک ہوم گارڈ نے اپنے خودکش نوٹ میں تحریر کرکے خودکشی کرلی ۔ یہ سنسنی خیز خودکشی یلاریڈی مستقر پر پیش آئی ۔ مستقر سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شیواکمار بھکنور پولیس اسٹیشن میں ہوم گارڈ کی خدمات انجام دے رہا تھا جس کو بیوی ساوتری ، بیٹی مانا سیوتی ہیں ۔ ماں کا مزاج ناساز ہونے پر یہ اتوار کی شب یلاریڈی آیا اور پیر کے دن افراد خاندان کے ساتھ خوشی خوشی گزارا ۔ بتکماں ساڑی لانے ماں ویرامنی ، بھابی نورنیتا کو مقامی گرام پنچایت کو آٹو میں روانہ کیا ۔ اس کے بعد گھر پر فیان سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس سے قبل متوفی نے خودکشی نوٹ تحریر کرکے اپنے دوستوں کو واٹس اپ کیا ۔ جس پر اس کے بھائی کو تمام دوستوں نے اطلاع دی ۔ گھر پہنچ کر دیکھنے پر شیوا کمار پھانسی سے لٹکا پایا گیا ۔ ہوم گارڈ کی خودکشی اور خودکشی نوٹ نے مستقر پر غیر معمولی ہلچل سی مچادی اور اپوزیشن قائدین ایک ایک کرکے تمام جمع ہونا شروع ہوگئے ۔ تلگودیشم ضلع صدر سبھاش ریڈی نے متوفی کے مکان پہنچ کر پرسہ دیا اور کہا کہ کم تنخواہوں پر خدمات انجام دے رہے کئی ایسے ہوم گارڈ ہیں جو آئے دن مصیبتوں کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔ حکومت کی لاپرواہی و عدم دلچسپی سے ہی شیواکمار نے خودکشی کی ہے ۔ اس لئے اس کے خاندان کو 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا ڈیمانڈ کیا ۔ کانگریس قائد نلامڈ گوسریندر نے متاثرہ خاندان کو حکومت سہارا دینے کا مطالبہ کیا ۔ تمام ہوم گارڈوں نے بھی شیوا کمار کی خودکشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے رویہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ کانگریس قائدین کے ساتھ مل کر ہوم گارڈوں نے احتجاج کیا ۔ حالات کشیدہ ہونے پر سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر نے ضلع ایس پی شیویتا ریڈی کو فون پر اطلاع دی ۔ جس پر انہوں نے افراد خاندان والوں سے بات کرتے ہوئے متوفی کی بیوی کو ملازمت دینے کا تیقن دیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے بھی متاثرہ خاندان کو یہ طریقہ سے مدد کرنے کا تیقن دیا ۔ پھر بھی سرکاری طور پر اعلان ہونے اور ہوم گارڈ یونین قائدین آنے تک نعش کو ہٹانے نہیں دینے پر بضد رہے مگر مقامی سرکل انسپکٹر سدھاکر ، مقامی ٹی آر ایس قائدین نے افراد خاندان والوں سے بات کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کے دل میں امیدیں جگاکر انہیں شدید مایوسی کے حوالے کرنے کا کردار ادا کررہی ہے جو کئی زندگیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچارہی ہے ۔

 

کاغذ نگر میں نوجوان کی خودکشی
کاغذ نگر ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دھیں گاؤں منڈل کے کونچ ویلی کا متوطن این بانیش عمر 19 سال نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرکے خودکشی کرلی ۔ دھیں گاؤں پولیس نے کیس رجسٹرکرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT