Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / حکومت شام کے فضائی حملوں سے 11 بچے ہلاک

حکومت شام کے فضائی حملوں سے 11 بچے ہلاک

بیروت۔ 26؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت شام کے باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں پر جو شہر حمص میں واقع ہیں، دو فضائی حملوں سے کم از کم 25 شہری بشمول 11 بچے ہلاک ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے 16 افراد ان 18 افراد میں شامل ہیں جو کل رات دیر گئے قصبہ تلبیسی میں فضائی حملوں سے ہلاک ہوئے۔ ان میں 10 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ برطانیہ میں قائم تنظیم شامی رصدگ

بیروت۔ 26؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت شام کے باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں پر جو شہر حمص میں واقع ہیں، دو فضائی حملوں سے کم از کم 25 شہری بشمول 11 بچے ہلاک ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے 16 افراد ان 18 افراد میں شامل ہیں جو کل رات دیر گئے قصبہ تلبیسی میں فضائی حملوں سے ہلاک ہوئے۔ ان میں 10 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ برطانیہ میں قائم تنظیم شامی رصدگاہ کے بموجب ضلع وائر میں جو حمص کے پڑوس میں واقع ہے، اب بھی باغیوں کے زیر قبضہ ہے، یہاں پر فضائی حملوں میں 7 افراد بشمول ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ سرکاری فوج نے باقی شہر پر اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے اور باغی جنگجو ان اضلاع سے پسپا ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ثالثی کے نتیجہ میں گزشتہ دو سال سے بطور سزا شہر حمص کا کیا ہوا محاصرہ ختم کردیا گیا ہے۔ سرکاری فوج نے ماہ مئی میں باقی شہر پر اپنا قبضہ بحال کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT