Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حکومت طلباء میں خوف پیدا کرنے کے رویہ میں تبدیلی لائے

حکومت طلباء میں خوف پیدا کرنے کے رویہ میں تبدیلی لائے

ورنگل میں قومی صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ قادری کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : صدر آل انڈیا اسٹوڈنٹ فڈریشن سید ولی اللہ قادری نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت طلباء تنظیموں کو ڈارنے و ان میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں حکومت اپنے رویہ میں تبدیلی لائے ۔انہوںنے اسکولس ،کالجیس اور یونیورسٹیز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکز کرنے کا مطالبہ کیا ۔دستور کے دفعہ 19( 1) اے کے ساتھ ساتھ دستور ہند کی جانب سے فراہم کردہ تمام بنیادی حقوق کے مطابق طلباء تنظیموں کو انہیں درکار بنیادی سہولتوں پر احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے ۔حکومت خانگی اسکولس اور کالجیس میں بے تہاشہ فیس کی وصولی کو روکنے کے بجائے فیسوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں ڈر و خوف پیدا کررہی ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ خانگی و کارپوریٹ اسکول و کالجیس میں من مانی فیس وصولی سے روکنے کے اقدامات کریں ۔تاکہ ذہین و غریب طلباء کو تعلیم حاصل میں سہولت فراہم ہوسکے ۔انہونے کہا کہ حکومت اسکولس اور کالجیس اور یونیورسٹیز میں بنیادی سہولتیں فراہم کریں تو طلباء کو احتجاج کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ۔اس سلسلے میں حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT